مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے دفاعی امور کے ترجمان رائنر آرنلڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد کو 130 سے بڑھا کر 980 کر دیا جائے گا۔ جرمن فوج افغان دستوں کو مشاورت فراہم کر رہی ہے، جو گزشتہ برس کے اختتام سے ملکی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے باوجود جرمن دستے کسی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
جرمنی نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
News ID 1859544
آپ کا تبصرہ